اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے مشرقی علاقے بعلبک میں حسینیہ امام خمینی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ صیہونی حکومت کے مقابل کامیاب ہوچکا ہے کیونکہ غزہ نے صیہونی حکومت کا ایک مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت فلسطین سرانجام اس امتحان میں کامیاب ہوجائے گي اور صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت میں وسعت آئے گي۔ انہوں نے سعودی نواز سیاسی اتحاد کو دعوت دی کہ وہ ملت لبنان کو اپنے منصوبوں سے آگاہ کرے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر سعدحریری کا یہ سیاسی اتحاد اشتعال انگيز تشہیرات بند کردے تو اس کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے سعد حریری کی سیاسی پارٹی المستقبل اور چودہ مارج سے موسوم اتحاد امریکہ اور سعودی عرب کا پٹھو سمجھا جاتا ہے۔
.......
/169